عارف والاپولیس  کی  کارروائی، درجنوں مقدمات میں ملوث  گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار

123

عارف والا،02 جولائی (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی عارفوالا فیاض احمد پنسوتا کی زیرنگرانی  تھانہ قبولہ کے ایس ایچ او شاہد بھٹہ نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ اللّٰہ رکھا عرف رکھی کو دو ساتھیوں نوید آرائیں عرف نویدی اور ناصر عرف ناصری سمیت گرفتار کر لیا، کارروائی کے دوران  ڈیڑ لاکھ روپے نقدی ، ناجائز اسلحہ اور دو عدد موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں  ۔

ڈی ایس پی عارفوالا نے بتایا کہ ڈکیت گینگ ضلع بھر میں متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور علاقہ میں خوقف کی علامت تصور ہوتے تھے جبکہ   تھانہ قبولہ کے ایس ایچ او شاہد بھٹہ نے بتایا کہ ڈکیت گینگ ضلع بھر میں رات کے اوقات میں وارداتیں کرتے جن کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مال مسروقہ برآمد ہوا ہے۔

 وی این ایس ،عارف والا