لاہور،20 جولائی (اے پی پی): وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ علما ءکی صفوں میں اتحاد، اتفاق اور یکجہتی پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے؛ فرقہ واریت پیدا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔
ادارہ منہاج الحسین کے زیر اہتمام اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن برباد کرنے والوں کو ریاست نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ازلی دشمن بھارت سازشوں کے ذریعے ملک میں فتنہ اور فساد پیدا کر رہا ہے۔
انھوں نے علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ایسے منصوبوں کو ناکام بنائیں۔
کانفرنس کے دوران ایک قرار داد میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسم مبارک کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد منظور کرنے پر قومی اسمبلی کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور صدر مملکت کی صدارت میں شیعہ علماء کی مشاورت سے محرم کی مجالس اور جلوسوں کے لیے ایس او پیز مرتب کرنے پر مبارک باد پیش کی گئی۔
وی این ایس،لاہور











