عمران خان وزیر اعظم ہیں اور 2023تک وزیر اعظم رہیں گے:گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور  

130

لاہور،  01جولائی (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور  نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم ہیں اور 2023تک وزیر اعظم رہیں گے ، سیاسی مخالفین صبر کے ساتھ 2023کے انتخابات کا انتظار کریں۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام وسائل بیروکار لائے جائیں گے ،تحر یک انصا ف عوامی امنگوں کے مطابق کام کر رہی ہے۔

ان خیالات  کا اظہار    گورنر پنجاب  نے  بدھ  کو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کچھی سے ملاقات میں گفتگو کرتے  ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آل اپوزیشن ”مائنس ” ہو چکی ہے انکا اب کوئی مستقبل نہیں۔ عمران خان ،احتجاج کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونیوالا لیڈر نہیں ہے۔

گورنر پنجاب  نے کہا کہ ملک میں کر پشن کا دور واپس آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔پہلی بار ملک میں شفافیت اور میرٹ کے مطابق فیصلے ہو رہے ہیں۔

 وی این ایس، لاہور