بورے والا،10جولائی (اے پی پی): ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر وہاڑی ریونیو محمد فاروق ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے تحت ضلع وہاڑی میں 9عارضی مویشی منڈیاں قائم کی جا رہی ہیں۔
جمعہ کو یہاں ڈی سی آفس میں عیدالاضحی کے موقع پرعارضی مویشی منڈیوں کے قیام اور انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محمد فاروق ڈوگر کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں کو 15جولائی سے فنکشنل کردیا جائے گا جو شہر سے2سے 5کلومیٹر کے فاصلہ پر ہوں گی تاکہ شہری باآسانی عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کیلئے جانور خرید سکیں۔اس کے علاوہ عارضی مویشی منڈیوں میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی ہوگا اور داخلی راستوں پر ڈس انفیکشن سپرے کیا جائے گا اور مویشی منڈیوں کے داخلی راستوں پر ہاتھ دھونے کا بھی انتظام کیا جائے گا ۔
فاروق ڈوگر نے مزید کہا کہ مویشی منڈی میں جانوروں کو چھونے کیلئے گلوز کا استعمال کیا جائے، مویشی منڈیوں میں بزرگوں اور بچوں کے داخلے سے اجتناب کیا جائے ۔مویشی منڈی میں ہجوم کسی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا جبکہ جانور کو دیکھنے کیلئے سماجی فاصلہ اختیار کروایا جائے گا۔
اجلاس میں ضلع بھر کے انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔
وی این ایس،بورے