ملتان:ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ   کا اجلاس،16 کیسز کو ڈرگ کورٹس بجھوانے کا فیصلہ

373

ملتان،01جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ  کا اجلاس ہوا،  اجلاس میں کل 20 کیسز زیر بحث لائے گئے، 16 کیسز کو ڈرگ کورٹس بجھوانے،2 کو وارننگ اور 2 کیسز کو آئندہ اجلاس میں زیربحث لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ قانون سے بالاتر  اقدامات کو کسی طور بھی قبول نہیں کیا جائےگا،انہوں نے ہدایت کی کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف کے کارروائی کی جائے اور تمام میڈیکل سٹورز پر فروخت کردہ ادویات کے ریکارڈ کو بھی  ممکن بنایا جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک احسان لوٹھڑ ، ڈرگ انسکپٹرز سمیت ڈاکٹر عارف رحیم،ڈاکٹر نثار حسن شاہ اور  دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

 وی این ایس ، ملتان