ملتان ؛ محکمہ لائیو اسٹاک کا عملہ عارضی مویشی منڈیوں میں  جرثیم کش  سپرے  میں  مصروف

171

ملتان ، 26 جولائی (اے پی پی ): عیدالاضحی کی آمد آمد ہے لوگ سنت ابراہیم علیہ السلام ادا کرنے کے سلسلے  میں   قربانی کے جانور کی خریداری   کے لیے عارضی مویشی منڈی کی طرف آرہے ہیں اور  اپنے من پسند جانوروں کی  خریداری  میں  مصروف ہیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک کا عملہ بھی   عارضی مویشی منڈیوں  میں موجود ہے  اور  قربانی کے جانوروں پر اینٹی وائرس یعنی کہ کانگو وائرس سے بچاو کے لیے سپرے چھڑک رہا ہے جبکہ   مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن بھی کی جارہی ہے اور عارضی مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کے حوالے سے اور تمام عوام الناس کو ایس او پیز کے بروشر بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔

وی  این ایس،  ملتان