ملتان ؛   ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ کاٹن زون ڈاکٹر محمداسلم کا  کپاس کے فیلڈز کادورہ

140

 

ملتان، 27  جولائی (اے پی پی ): سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید کی ہدایت پر  ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ کاٹن زون ڈاکٹر محمداسلم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات نوید عصمت کاہلوں کا  کپاس کے فیلڈز کادورہ، بارشوں کے مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد اسلم اورنوید عصمت کاہلوں نے کپاس کی فصل کے معائنہ کے دوران کاشتکاروں کوضرررساں کیڑوں کی پہچان،نقصان اور تدارک بارے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد کپاس کی فصل پر سفید مکھی کے حملہ میں کمی واقع ہوئی ہے اور فصل کی بڑھوتری میں اضافہ ہوا ہے۔بارش کی وجہ سے فصل کو درکار پانی کی کمی دور ہوئی ہے۔سبز تیلہ اور تھرپس کے حملہ میں اضافہ مشاہدہ میں آیا ہے جبکہ پچھیتی کاشتہ فصل میں جڑی بوٹیا ں زیادہ تعداد میں نمودار ہورہی ہیں لہٰذا کاشتکار اپنی فصل کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کریں اور ہفتہ میں دوبار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں ۔پیسٹ سکاؤٹنگ کے نتیجہ میں محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق زرعی ادویات کا سپرے کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پنجا ب کے اکثرکپا س کی کا شت کے علا قو ں خصو صاََ جنو بی پنجا ب میں کپا س پر سبز تیلا کا حملہ مشاہدہ میں آیا ہے جوکہ کپا س کے رس چو سنے وا لے کیڑوں میں سب سے اہم کیڑا ہے۔ اگر اس کا بر وقت تدا رک یقینی نہ بنا یا جا ئے تو پیدا وار نصف سے بھی کم رہ جا تی ہے جبکہ  ہوا میں زیادہ نمی اور گرم موسمی حالات میں سبز تیلے کی افزائش تیزی سے ہوتی ہے سبز تیلا کا حملہ اگست تک زیادہ اور بعدازاں آہستہ آہستہ کم ہوجاتا ہے۔ شدید حملہ کی صورت میں پتے گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔

 علاوہ ازیں پودوں کی پھول اور پھل پیدا کرنے کی صلاحیت کافی متاثر ہوتی ہے اور نشوونما کم ہونے کی وجہ سے پھول اور ٹینڈے کم لگتے ہیں۔ لہٰذا کاشتکاروں کو چاہئیے کہ دوسرے کیڑوں کے تدارک کے ساتھ سبز تیلے کا بروقت انسداد کریں تاکہ کپاس کی فصل سے مطلوبہ پیداوار حاصل کی جاسکے ۔

وی این ایس  ، ملتان