ملتان ،10جولائی(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ضلع بھر میں 7مویشی منڈیاں لگانے کے لیے مختلف مقامات کا انتخاب کر لیا گیا جبکہ کورونا وائرس کے باعث حفاظتی تدابیر کے پیش نظر تمام مویشی منڈیاں شہری آبادی سے باہر لگائی جائیں گی۔
فاطمہ جناح ٹاؤن دنیا پور روڈ،بابر چوک وہاڑی روڈ،نادرن بائی پاس اور ہیڈ محمد والا کے مقام پر عارضی مویشی منڈیاں لگیں گی جبکہ جنگل جسونت سنگھ میں لگنے والی مویشی منڈی بھی سات منڈیوں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل شجاع آباد میں شاد پٹرولیم سروس کے قریب عارضی مویشی منڈی لگے گی، تحصیل جلالپور پیر والا میں مویشی منڈی کے لِے المنظور پٹرول پمپ کے ساتھ کھلی جگہ کا انتخاب کر لیا گیا ہے ۔ عارضی مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریدوفروخت کے اوقات صبح 9 بجے سے شام6 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔
وی این ایس،ملتان