ملتان، 29جولائی(اے پی پی ): ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی کی تیاریاں مکمل ،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ۔
سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان نے چھٹیوں کی منسوخی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔اس کے علاوہ عید الاضحیٰ پر صفائی بارے شکایات کے لئے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جہاں ہر شہری فون نمبر0614500963 پر صفائی بارے شکایت کر سکیں گے جبکہ کنڑول روم 24 گھنٹے کھلا رہے گا ۔
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےدفتر میں قائم شکایت سیل کے اوقات بھی صبح7بجے سے رات10 بجے تک بڑھا دیئے گئے ہیں۔ شہری آلائشوں کے بارے میں شکایت سیل کے نمبر1139 پر شکایت کر سکیں گے،شہری واٹس ایپ نمبر9215555-0305 پر بھی شکایت کر سکیں گے جبکہ شکایت سیل میں سٹاف تین شفٹوں میں تعینات کر دیا گیا۔
کمپنی ورکرز کے لئے کورونا ایس او پیز کے بارے میں گائیڈ لائنز بھی جاری کر دی گئیں، ورکرز ماسک اور دستانے پہننے کے پابند ہونگے جبکہ ورکرز فیلڈ ڈیوٹی کے دوران مجمع نہیں لگائیں گے۔
اے پی پی /ملتان/قرۃالعین