ملتان، 29 جولائی)اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے حلاف کارروائی کرتے ہوئے ملتان، بہاولپور، ڈیرہ ڈویژن اور دیگر اضلاع میں متعدد یونٹس کو جرمانے عائد کئے۔ کارروائی کے دوران 693 کلو ملاوٹی مصالحے، 230 لیٹر مضر صحت دودھ، 170 لیٹر ناقص آئل، 52 لیٹر غیر معیاری مشروبات، 5 کلو مٹھائی اور 5 کلو رنگ بھی تلف کر دیا گیا ۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ کھلے، غیر معیاری مصالحہ جات اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کا استعمال نہ کریں اور عیدالاضحی کے موقع پر پیک اور معیاری مصالحہ جات کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔
اے پی پی /ملتان/نورین