ملتان: ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیرصدارت انسداد ڈینگی مہم کا اجلاس منعقد

106

ملتان 20جولاِئی(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیرصدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا،

اجلاس میں    ڈپٹی کمشنر نے بدلتے موسم اور مون سون بارشوں کے پیش نظر ڈینگی الرٹ جاری کردیا ہے،انہوں نے ڈینگی کنٹرول روم قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے کہا کہ شہر میں مختلف مقامات پر پایا جانے والا لاروا تشویشناک امر ہے،ڈینگی لاروا کو پنپنے کا موقع نہیں ملنا چاہیے، جبکہ ضلع میں ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا تو ذمہ داران کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،ڈپٹی کمشنر نے محمکہ خوراک،پنجاب فوڈ اتھارٹی اور میونسپل کمیٹی شجاع آباد کی کارکردگی پر برہمی کا اظہا کرتے ہوئے  کہا کہ ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے کارکردگی بہترنہ بنانے والے افسران کو شوکاز  نوٹس جاری کئے جائیں گے،تمام محکمے ڈینگی سرویلنس کی جینئین سرگرمیوں کو یقینی بنائیں۔

فوکل پرسن ڈاکٹر عطاء الرحمن نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دس یوم کے دوران 25 مقامات سے لاروا برآمد ہوا ہے،واٹر ٹینک سے ڈینگی لاروا ملنے کی شرح 41 فیصد اور واٹر کولر کی 29 فیصد ہے،محکمہ خوراک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈینگی سرویلنس کی کارکردگی صفر ہے۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خان اور اسسٹنٹ کمشنرصدر شہزاد محبوب نے شرکت کی۔

وی این ایس،ملتان