مون سون شجر کاری مہم کا ڈی سی آفس خیرپور میں پودا لگا کر افتتاح کردیا

171

خیرپور۔17 جولائی(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر خیرپور احمد علی قریشی کی جانب سے مون سون شجر کاری مہم کا ڈی سی آفس خیرپور میں پودا لگاکر افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی سی خیرپور نے بتایا کہ شجر کاری انسانوں کے لئے مفید ہے جس سے نہ صرف آکسیجن فراہم ہوتاہے بلکہ ماحول کو سازگار بنانے میں اہم کردار ہے اس سلسلے میں شہر میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر خیرپور نے بتایا کہ تمام سرکاری افسر اس مہم کو کامیاب بنائیں اور اپنی متعلقہ دفتروں میں پودے لگاکر شجرکاری مہم میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے ڈویزنل فاریسٹ افسر کو ہدایایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کو ضلعی لیول تک بڑھایاجائے اور سرکاری نرسریوں کے اندر مختلف پھولوں اور پودوں کے تمام اقسام کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر ڈویزنل فاریسٹ افسر ضیاداللہ لغاری نے بتایا کہ ضلع کی تمام نرسری میں مختلف پودوں کی اقسام موجود ہیں جن کو سرکاری ریٹ پر فروخت کیا جائیگا اور اس سلسلے میں محمکہ جنگلات کی جانب سے تعلقہ فاریسٹ افسر عبدالرسول کھوکھر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔جبکہ محکمہ جنگلات کی جانب سے شہر میں تما م راستوں و دیگر جگہوں پر پودے لگانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے ڈی سی خیرپور کو بتایا کہ ضلعی کے لئے 3 لاکھ پودے لگانے کا ٹارگیٹ رکھا گیا ہے اور تمام سرکاری محکموں کو اس سلسلے میں کسی قسم کی ٹیکنیکل مدد درکار ہو تو محکمہ جنگلات کا اسٹاف ہر وقت موجود ہے۔

 وی این ایس،خیر پور