نوشہرہ پولیس کی  منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ،100 منشیات فروش گرفتار

90

نوشہرہ، 7جولائی(اے پی پی): نوشہرہ پولیس نے  منشیات (آئس)فروشوں کیخلاف کاروائیاں کرکے 15 دنوں میں 100 منشیات فروش گرفتار کرلئے جبکہ ایک اور کاروائی میں 5 موٹر سائیکلیں برآمد کرکے ملزم  کو گرفتار کرلیا گیا۔

ان کارروائیوں کے بارے میں  ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کیپٹن(ر)نجم الحسنین نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹرثناء اللہ عباسی کی خصوصی احکامات پر نوشہرہ پولیس افسران کو ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف بھر پورکارروائیوں کا ٹاسک حوالہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نوشہرہ پولیس افسران نے معاشرے کے ان ناسوروں کیخلاف کامیاب کاروئیاں کرتے ہوئے  100 منشیات فروشوں  کو گرفتار کرکے 148کلوگرام چرس،15کلو گرام افیون اور2کلوگرام آئس،1.5 کلوگرام ہیروئن اور 105 شراب  کی بوتلیں  برآمد کر لیں جبکہ ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او  نوشہرہ کلاں نے موٹر سائیکل چور کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم زاوار حسین ولد سراج ساکن مردان کو گرفتار کر لیا جسکی نشاندہی پر مزید 5 موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(ر)نجم الحسنین نے کامیاب کاروائی پر پولیس ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی منشیات کے سمگلروں کیخلاف پروفیشنل کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے مستقبل میں بھی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

وی این ایس،نوشہرہ