ملتان 23. جولائی(اے پی پی)؛ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود صاحب اءس پی او کے ریجنل ہیڈ جناب شاہ نواز صاحب کے ساتھ مل کر حسین داود کورونا آئی. سی. یو. کا افتتاح کیا
نشتر ہسپتال ملتان میں 32 بیڈ پر مشتمل یہ آئی. سی. یو. داود ہرکولیس گروپ نے کورونا آئی. سی. یو
12 ملین روپے کا عطیہ دیا جوایس. پی. او. کی تکنیکی معاونت سے 5 ہفتے کے ریکارڈ ٹائم میں مکمل ہوا.
داود فیملی کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اس آئی. سی. یو. کو حسین داود آئی. سی. یو. کا نام دیا گیا ہے. یہ آئی. سی. یو. کرونا کی وباء کے خاتمے کے بعد میڈیکل آئی. سی. یو. کے طور پر اس علاقے کی عوام کی خدمت کرتا رہے گا.
افتتاح کی اس تقریب میں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر افتخار حسین خاں، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر شاہد محمود بخاری اور دیگر پروفیسر صاحبان اور مہمانان گرامی بھی شریک ہوئے. اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا شہید کی نشتر ہسپتال کے لیے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
وی این ایس ملتان











