وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت انسداد بدعنوانی حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد

123

کوئٹہ27جولائی (اے پی پی ): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت  ادارہ انسداد بدعنوانی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔ سیکریٹری ایس اینڈ جی ڈی و ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب اینٹی کرپشن ایکٹ کی دفعات اور لیگل فریم ورک سے متعلق بریفنگ دی اجلاس میں ادارہ انسداد بدعنوانی کی کارکردگی اور ادارے کی استعداد کار میں اضافہ کرتے ہوئے اسے ایک خودمختار اور بااختیار ادارہ میں ڈھالنے کی ضرورت سے اتفاق کیا گیا جس کے لئے صوبائی انسدادبدعنوانی ایکٹ 2010میں ضروری ترامیم کا فیصلہ کیا گیا اور  اجلاس میں  پیش کی گئی سفارشات کی منظوری دی گئیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لئے قائم اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ضمن میں موجودہ قوانین اورقواعدوضوابط میں تبدیلیوں اور بہتری کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں محکموں کی استعدار کار وسائل اور سہولتوں کی کمی کے باعث محدود تھی تاہم موجودہ حکومت دورحاضر کے تقاضوں اور چیلنجز سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے وسائل اور سہولتوں کی فراہمی کے ذریعہ محکموں کی استعداد کار میں اضافہ کے اقدامات کررہی ہے۔

 اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری زاہد سلیم، سیکریٹی اطلاعات شاہ عرفان غرشین اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایاز بلوچ نے شرکت کی_

وی این ایس، کوئٹہ