لاہور20جولائی (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین قومی اسمبلی ریاض فتیانہ اور راناقاسم نون نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور، حلقوں کے مسائل اور فلاح عامہ کے منصوبو ں پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پروزیر اعلی عثمان بزدار نے اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ اراکین پنجاب اسمبلی کی طرح قومی اسمبلی کے ارکان کے حلقو ں کے مسائل حل کئے جائیں گے اراکین قومی اسمبلی بھی اسی طرح عزیز ہیں جس طرح اراکین پنجاب اسمبلی کوآرڈینیشن مزید بہتر بنائیں گے کسی کو منتخب نمائندوں کے جائز کام میں آڑے نہیں آنے دیا جائے گااراکین قومی اسمبلی کیلئے وزیراعلیٰ آفس کے دروازے کھلے ہیں اراکین قومی اسمبلی کو پورا عزت و احترام ملے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے اراکین قومی اسمبلی سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھوں گااراکین قومی اسمبلی کی تجاویز کو پوری اہمیت دی جائے گی اورقابل عمل تجاویز پر عملدرآمد ہوگا۔صوبائی وزیر آشفہ ریاض بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
وی این ایس، لاہور











