وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت وزیراعلی ڈیلیوری یونٹ کا اجلاس منعقد ہوا

172

کوئٹہ،07جولائی(اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے  کہا کہ آزمائشی بنیادوں پر عوام کے لئے پولیس کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور عوامی خدمات کی فراہمی کے دیگر اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے آن لائن کمپلینٹ پورٹل قائم کرنے کی ہدایت کی ہے جس کا مقصد عوام کو اپنی شکایات براہ راست مجاز حکام تک پہنچانے کی سہولت کی فراہمی ہے۔

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت وزیراعلی ڈیلیوری یونٹ کا اجلاس منعقد ہواڈیلیوری یونٹ کی جانب سے مختلف امور پر  وزیراعلی کو بریفنگ دی- اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ ڈیلیوری یونٹ کے قیام کا مقصد حکومتی نظام کو بتدریج ای گورنس کی جانب لے جانا ہے جس سے حکومتی امور کی بہتر اور تیز رفتار انجام دہی ممکن ہو گی اور محکموں کی کارکردگی کی نگرانی کے ذریعہ اسے بہتر بنانا ممکن ہو سکے گا۔

وی این ایس، کوئٹہ