اسلام آباد، 29 جولائی (اے پی پی ): وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کوبلوچستان کے آبی منصوبوں میں پیش رفت اور نولنگ ڈیم پر خصوصی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان ، سیکرٹری پلاننگ مطہر نیاز رانا ، سیکرٹری محکمہ آبپاشی بلوچستان اورسینئر عہدیداروں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں 28 ارب روپے کی لاگت سے نولنگ ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کی ہدایات کی گئی ، بلوچستان میں نولنگ ڈیم دریا ئے مولا پر ضلع جھل مگسی میں سنت کے مقام پربنایاجائے گا۔
اجلا س سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بلوچستان کے نہری نظا م اور ڈیمز کی تعمیرو توسیع کے لیے بڑے بڑے منصوبے شروع کر رکھے ہیں اور نولنگ ڈیم اس میں ایک اضافہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے بلوچستان میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔
اے پی پی /سعیدہ/حامد