پشاور انجنئیرنگ یونیورسٹی کے انرجی سنٹر میں نئے قائم شدہ سولر ٹیسٹنگ سنٹر کا افتتاح

113

پشاور، 23جولائی(اے پی پی):  صوبائی مشیر برائے اعلی تعلیم  نے  پشاور انجنئیرنگ یونیورسٹی کے انرجی سنٹر میں نئے قائم شدہ سولر ٹیسٹنگ سنٹر کا افتتاح   کر دیا ۔اس  موقع پر  وزیراعلی کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم میاں خلیق الرحمان  نے کہا ہے کہ ہم اکیڈیمیا کی بہتری کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے اور صوبائی سطح پر اپنے پروڈکٹس پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔

مشیر برائے اعلی تعلیم نے کہا کہ نئے قائم شدہ سولر ٹیسٹنگ سنٹر میں سولر پینل کے 9 ٹیسٹ کیے جائیں گے اور سولر ٹیسٹنگ سنٹر کے ذریعے پیڈو انرجی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ کے جاری اور نئے شروع ہونے والے سولر منصوبوں کے لیے سولر پینل ٹیسٹنگ اور انجینئرز کو تربیت کی سہولیات بھی فراہم کی جائینگی۔

میاں خلیق الرحمان نے مزید کہا کہ یو ای ٹی پشاور انرجی سینٹر پیڈو کے جاری مائیکرو ہائیڈل منصوبوں کی ٹیسٹنگ اور نیشنل گریڈ کنکٹیویٹی میں بھی تکنیکی معاونت فراہم کرے گی جبکہ سولر ٹیسٹنگ سنٹر کے قیام سے نئے فارغ التحصیل انجینئرز کو تربیت کے مواقع ملیں گے۔

وی این ایس ،پشاور