پشاور،01 جولائی(اے پی پی): کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے کاروائی کرتے ہوئے اندرون شہر رہائشی علاقے میں چھاپہ مار کر کرائے کے مکان میں قائم شراب کی فیکٹری سیل کرکے 2ملزمان گرفتار کرلئے۔
کاروائی دوران متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کے ڈی ایس پی اختراز خان نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے 252 لیٹر شراب، 27بوتل پیک شدہ شراب، سینکڑوں خالی بوتل، شراب بنانے میں استعمال ہونے والے مختلف کیمیکلز سمیت 3کلو گرام چرس بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ڈی ایس پی اختراز خان نے کہا کہ شراب کے بنانے میں الکوحل کے پرسنٹ ایج کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جاتا تھا اسلئے اسکے استعمال کرنے والوں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان اندرون شہر سمیت نواحی علاقوں کو بھی دیسی شراب سپلائی کرتے تھے جبکہ گرفتار شدہ ملزمان آصف اور حیدر اس سے قبل بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔
وی این ایس، پشاور