چنیوٹ، 28 جولائی (اے پی پی )؛ ضلعی انتظامیہ،پولیس اور پاک فوج کا مشترکہ فلیگ مارچ۔فلیگ مارچ ڈی سی محمد ریاض، ڈی پی او سیدحسنین حیدر اور آرمی افسران کی قیادت میں کیا گیا۔فلیگ مارچ شہر کے مختلف علاقوں، بازاروں،شاہراہوں میں کیا گیاجس دوران امن وامان، لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی سی چنیوٹ محمد ریاض نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پرکورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 5 اگست تک لاک ڈاؤن کیا گیا ہےاور لاک ڈائون کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر کا کہنا تھا کہ عید الاضحٰی کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوام کوتعاون کرنا چاہیے ۔
وی این ایس ، چنیوٹ