چنیوٹ، 30 جولائی (اے پی پی): عیدالاضحی کی آمد، پولیس کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ عید الاضحی کی نماز154 مقامات پر ادا کی جائے گی۔ تمام مقامات پر ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاران تعینات ہو ں گے ،اس کے علاوہ عید الاضحی کے اہم اجتماعات پر واک تھرو گیٹ بھی نصب ہوں گے۔
ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر کا کہنا تھا کہ عید کے ایام میں پل دریائے چناب پر تین سو سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے ، اس کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گےجبکہ ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے سپیشل سیکیورٹی پلان بھی تیار ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عید الاضحی کے موقع پر امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنائیں گے۔
اے پی پی / نصیب الہی