ڈی سی سکھر رانا عدیل  کا ہاکی گراﺅنڈ  کا   دورہ ،  ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

111

سکھر،18جولائی( اے پی پی ):ڈی سی سکھر رانا عدیل نے ہاکی گراو نڈ کا معائنہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ، گراو نڈ  آمد  پر  پر ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر عارف محمود ،جمشید انور ، ریاض احمد اور دیگر نے ان کا خیر مقدم کیا۔

 اس موقع پر ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر عارف محمود نے ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی، انکا کہنا تھا کے اسٹیڈیم میں جاری کام میں انتظامیہ نے کوئی مدد نہیں کی ،ہم اپنی مدد آپ تحت چندہ کٹھا کر کے کام کروا رہے ہیں۔

 انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کے جاری کام میں تقریباً 12 لاکھ تک کا خرچہ ہے تاہم میئر سکھر نے اپنی طرف ہمیں دولاکھ دیے ہیں مزید کام میں انتظامیہ ہماری مدد کرے جس پر ڈی سی سکھر نے انکو مالی مدد کی یقین دہانی کروائی کے حکومت سے ہاکی اسٹیڈیم میں جاری کام کے فنڈ کے حوالے سے بات کریں گے۔

وی  این ایس،  سکھر