کراچی ،یکم جولائی(اے پی پی ): ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ اور معروف سماجی شخصیت فیصل ایدھی نے کوڈ 19 کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جون سے 27 جون تک 813 اموات کراچی میں ہوئی ہیں، نقشے کی مدد سے ہم نے ایریاز کو پوائنٹ آوٹ کیا ہے، اموات کی شرح فیصل کنٹونمنٹ، لانڈھی و اطراف کے علاقوں میں زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری عوام سے گزارش ہے کہ سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے کاربند رہیں، شہری ٹیسٹ کروانے سے گھبرائیں نہیں،وائر س سے 45 برس سے اوپر کی عمر والے افراد زیادہ متاثر ہوئے ان کی موت کا تناسب 82 فیصد ہے۔
وی این ایس، کراچی