ملتان 28 جولائی (اے پی پی )؛ شجرکاری مہم میں عوامی اور سیا سی شخصیات خواجہ مسعود گروپ آف انڈسٹریز کے سربراہان،ایم پی اے سلیم لابر اور صدر خواتین ونگ تحریک انصاف جنوبی پنجاب ڈاکٹر روبینہ نے بھی پودے لگائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کلین اینڈ گرین ملتان مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔شہر کو درختوں کی شجرکاری سے شاداب بنائیں گے۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ مختلف نجی کمپنیوں اور مخیر حضرات اس مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔خواجہ مسعود گروپ آف انڈسٹریز کے شکر گزار ہیں جن کے تعاون سے تین سو سے زائد چودہ فٹ لمبے درختوں کی شجرکاری کر رہے ہیں۔2سو سے زائد درخت لگادئیے گئے ہیں۔بقیہ درخت جلد لگا دئیے جائیں گے۔تمام مخیر حضرات سے التماس ہے کہ وہ بھی پی ایچ اے کے ساتھ اس مہم میں شرکت کرکے اس کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔
ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہاہے کہ شجرکاری مہم میں مخیر حضرات اور معروف نجی کمپنیوں کا حصہ لینا قابل تحسین ہے۔
اے پی پی / سورس؛ وی این ایس