کوہلو ،27 جولائی (اے پی پی ): لیویز فورس سبی زون کی بارکھان کے علاقے چوہڑ کوٹ میں کارروائی ، کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔
رسالدار میجر شیر محمدنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسلحہ میں2 عدد RP47 گولے ،11عدد SMG روند ،1عدد SMG میگزین ،1 عدد SMG گن ،1 عدد تھری ناٹ تھری گن ،26 عدد تھری ناٹ تھری روند اور پانچ ہینڈ گرنیڈ شامل تھے ۔
رسالدار میجر شیر محمدنے کہا کہ ملزمان سیکورٹی فورسز پر حملوں قتل اقدام قتل، ڈکیتی سمیت مختلف وارتوں میں ملوث ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تخریب کاروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
وی این ایس ، کوہلو