پشاور، 01جولائی (اے پی پی): گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کا اجلاس بدھ کو یہاں گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوا،جس میں صوبہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ سےمتعلق اقدامات اور کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے کرونا ٹیسٹوں کی استعداد، سمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات، طبی سہولیات اور بیڈز کی تعداد بڑھانے اور صوبہ میں ٹڈی دل کے حملہ سے بچاؤ، ممکنہ نقصانات کا تخمینہ اور تدارک،فصلوں کو محفوظ بنانے سے متعلق بھی اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔
ایپکس اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود، صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی اور دیگر سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔
وی این ایس، پشاور