بلوچستان اسمبلی میں جشن آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی تقریب ،وزیراعلی  کی شرکت

0
82

کوئٹہ، 14اگست (اے پی پی ):ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی جشن آزادی کی مناسبت سے تقاریب کا سلسلہ جاری ہے، یوم آزادی کی مزکزی تقریب بلوچستان اسمبلی کے سبزازار میں منعقد ہوئی جہاں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے پرچم کشائی کر کے صوبے بھر میں جشن آزادی کی تقریبات کا باقائدہ آغاز کر دیا،بلوچستان اسمبلی میں جشن آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سمیت صوبائی وزرا،اراکین اسمبلی سول و عسکری حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئے ۔

 وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ دن بحیثیت قوم ہمارے لئے بہت اہم اور معنی خیز ہے۔ بلوچستان کے عوام نے تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا اورکورونا وائرس کے دوران آزادی کی قدر و قیمت کو اور زیادہ محسوس کیا جاسکتا ہے۔