جشن آزادی کے موقع پر پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن کے تمام افسران وملازمان کو مؤثر گشت اور مکمل تحفظ و رہنمائی کی ہدایت جاری۔ترجمان پٹرولنگ پولیس

96

ملتان   13  آگست(اے پی پی)؛     ترجمان پٹرولنگ پولیس  زبیدہ پروین      نے کہا ہے کہ       جشن آزادی کے موقع پر پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن کے تمام افسران وملازمین کو مؤثر گشت اور مکمل تحفظ و رہنمائی کی ہدایت جاری۔

زبیدہ پروین نے کہا کہ ہائی ویز روڈ پر ون ویلنگ، تیز رفتاری اور ہلر بازی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان کی تمام پوسٹس پر پرچم کشائی کی تقریب کاانعقاد کیا جائے گا زبیدہ پروین ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن نے بوعہ پور پٹرولنگ پوسٹ میں پودا لگا کر آزادی شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

انہوں کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کے موقع پر استحکام پاکستان کیلئے دعا اور پوسٹوں پر پودے لگائے جائیں گے۔