خیرپو: یوم آزادی بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

0
81

 

خیرپور،14اگست (اے پی پی ):پورے ملک کی طرح خیرپور میں بھی یوم آزادی بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ،ناز ہائی اسکول اور اسکاوٹ گراو نڈ سمیت دیگر مختلف مکامات پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔تقریبات کا آغاز تلاوت کلام پاک اور خصوصی دعاو ں سے کیا گیا۔

 اس موقع پر مقررین نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اور 73 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا ،تقریبات میں ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی ڈپٹی کمشنر احمد علی قریشی انجمن تاجران خیرپور کے صدر حاجی لالا عبدالغفار شیخ سمیت دیگر سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور قومی جوش و جذبہ کے ساتھ پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔

 اس موقع پرمنعقدہ  تقریب میں صدر انجمن تاجران خیرپور حاجی لالا عبدالغفار شیخ  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگسٹ یوم جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، قوم کی سلامتی اور حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کریں گے،آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ بانی پاکستان محمد علی جناح کے فلسفے اور تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ملک کو ترقی کی طرف گامزن کریں گے۔