شجاع آباد؛انتظامیہ کامحرمی جلوسوں کی گزرگاہوں کا دورہ،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

92

شجاع آباد،23 اگست(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شجاع آباد محمد زبیر، پاک آرمی کے کرنل محمد واجد نے چیف آفیسر،میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر کے ہمراہ محرم  کے  جلوسوں کی گزرگاہوں کا دورہ کیا اور  سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 انہوں نے محرم جلوسوں کی گزرگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر، کرنل محمد واجد نے امام بارگاہ امامیہ،امام بارگاہ حسینیہ کا معائنہ کیا اور امام بارگاہ کے متولی سے ملاقات کی اور محرم کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔