صوابی؛سرکل رزڑ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروشوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن,

0
43

صوابی 10اگست  (اے پی پی)؛

تھانہ پشاور کو 23 سالوں سے منشیات فروشی میں مطلوب اشتہاری موٹرکار سمیت گرفتار

صوابی۔(پی آر او)عوام کی جان و مال ابرو و  ضلع کی امن و امان کی بحالی کی خاطر ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن شروع کی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں سرکل رزڑ ڈی ایس پی پشم گل خان کی نگرانی  میں ایس ایچ او پرمولی انسپکٹر سلطان محمود,ایس ایچ او کالوخان سب انسپکٹر منصف خان بمع ضلعی بھاری پولیس,ایلیٹ فورس,آر آر ایف, بی ڈی ایس,لیڈی کنسٹبلز نے علاقہ کالوخان,شیوہ,کڑمار,اسوٹا شریف,شیخ جانہ,مناگئی,ترکئی,پرمولی,نارنجی,شیردرہ, امان کوٹ اوردیگر ملحقہ پہاڑی حساس بانڈہ جات میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا گیا۔اس دوران ایس ایچ او کالوخان منصف خان نے جرم 506  میں 08 افراد اصغر,اشرف,سجاد,عمیر,راشد,شیراز,ذیشان,مہران ساکنان مناگئی کو گرفتار کیے گئے, جبکہ اشتہاری مجرم وقاص سکنہ کرکونڈ ڈاگئی کو بھی گرفتار کیا گیا,

اسی طرح ایس ایچ او پرمولی انسپکٹر سلطان محمود خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے  1997ء سے تھانہ ANFپشاور کو منشیات فروشی میں مطلوب اشتہاری عمران سکنہ گنگوڈھیر کو موٹرکار از قسم xliسفید نمبری cu.671 Islamabad میں گرفتار کرکے موٹرکار پولیس نے تحویل میں لے لیا, جبکہ مجرمان اشتہاری امیر نواس ساکن پرمولی,جرم 457,380/411_512کو بھی  گرفتار کی۔,

 30  گاڑیوں سے کالے پیپر اتارے گئے, جبکہ 64موٹرسائیکلز کو تحویل میں لیکر ویرفیکشن کی گئی۔

اے پی پی / نصیب الہی