ملتان، 20 اگست ( اے پی پی): ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بہاولپور روڈ رانا لیاقت علی کی زیر تعمیر مارکیٹ دوکانات،خواجہ فاضل کا گودام اور نثار احمد لودھی کی کی 02عدد غیر قانونی دوکانات کو گر ا دیا گیا، ملتان بائی پاس روڈ پر محمد صادق کی غیر قانونی تعمیر شدہ دوکان /گودام کو گرا دیا جبکہ جاوید اقبال کی 03عدد دوکانوں کو سیل کر دیا گیا۔











