برسلز میں   جشن آزادی  ریلی ، پاکستان کی سالگرہ کا کیٹ کاٹا گیا

447

برسلز، بلجییم ، 14اگست(اے  پی پی ): ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور پشتون آرگنائزیشن یورپ نے مشترکہ طور پر پاکستان کی 74 ویں یوم آزادی کے حوالے سے آج بلجییم کے شہر برسلز میں ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت چئیرمین  ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کی جبکہ صدر پشتون آرگنائزیشن یورپ عرب گل اور چئیرمین  نوید خان نے ریلی  کی   رہنمائی  کی ۔

یوم آزادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی ریلی میں پاکستانی اور کشمیری عوام نے بھر پور شرکت کی۔ ریلی میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان عظیم قربانیوں سے وجود میں آیا اور تاقیامت قائم رہے گا۔

ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سالگرہ کا کیٹ کاٹا گیا جس میں پاکستانی، کشمیری عوام اور بچوں نے خاص طور پر شرکت کر کے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا والہانہ اظہار کیا۔