بلوچستان بورڈ آف انٹر مینڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ایف اے / ایف ایس سی 2020 پارٹ ٹو کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا

882

کوئٹہ،19 اگست ( اے پی پی ): بلوچستان بورڈ آف انٹر مینڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ایف اے / ایف ایس سی 2020 پارٹ ٹو کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا ہے بی آر سی لورالائی کے طالب علم نجیب اللہ ولد امیر محمد نے 1057 نمبر لیکر صوبے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بی آر سی لورالائی ہی کے محب اللہ ولد عبدالہادی نے 1055 نمبر لیکر صوبے بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح تعمیر نو کوئٹہ کے مشتاق حسین بی آر سی لورالائی کے محمد ہارون اور قدرت اللہ نے یکساں 1053 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی چئیرمین بلوچستان بورڈ آف انٹر مینڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پروفیسر محمد یوسف بلوچ نے سادہ تقریب میں انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان کیا۔ چئیرمین بورڈپروفیسر محمد یوسف بلوچ نے بتایا کہ انٹر مینڈیٹ کے سالانہ امتحان 2020 میں کل 36245 امیدواروں نے شرکت کی پرموشن پالیسی کے تحت 33031 امیدواروں کو پاس کیا کیا گیا ہے میٹرک اور ایف اے / ایف ایس سی پارٹ ٹو کے نتائج پارٹ ون کے رزلٹ کی بنیاد پر اضافی تین فیصد نمبر شامل کرکے مرتب کئے گئے ہیں یہ فارمولہ پورے پاکستان میں اپلائی کیا گیا ہے تاہم دیگر صوبوں میں اضافی تین فیصد نمبر صرف نہم اور فرسٹ ائیر کے امیدواروں کو دئیے گئے ہیں جبکہ ہم نے بلوچستان میں دہم اور سیکنڈ ائیر کے طالب علموں کو بھی یہ اضافی نمبر دیکر مجموعی تناسب چھ فیصد کردیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 1130 امیدواروں کا اسپیشل امتحان لیا جائے گا چئیرمین بورڈ پروفیسر یوسف بلوچ نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش رہی ہے کہ بچوں کے قیمتی تعلیمی سال کو ضائع ہونے سے بچایا جائے ، بچوں کے تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ایف اے / ایف ایس سی کے بروقت نتائج کا اجراءکو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ یہ بچے مقررہ اپنے داخلہ فارم جمع کرکے اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں، چئیرمین بورڈ پروفیسر یوسف بلوچ نے پوزیشن ہولڈرز اور پاس ہونے والے تمام طالب علموں کو مبارکباد دی۔وی این ایس کوئٹہ