تھرپارکر، 29 اگست (اے پی پی ):حالیہ تیز بارشوں کہ بعد کئی گاؤں اب تک زیر آب آگئے ہیں ، انتظامیہ اور منتخب نمائندے شہروں تک محدود ہیں،کسی نے بھی جا کر گاٶں والوں سے پوچھنے یا ان کی مدد کرنے کی زحمت نہیں کی۔ آج ایک ہفتہ گزرنے کہ باوجود گاٶں اور شہروں میں پانی کی نکاسی کا عمل مکمل نہ ہوسکا۔ لوگوں کی زندگی مفلوج بن چکی ہے، کافی خاندانوں کے پاس اب کھانے کیلئے بھی کچھ نہیں بچا ہے۔ کئی کچے مکان بھی گر گئے ہیں مگراب تک انتظامیہ نے مخصوص سیاسی آشیرواد کے لوگوں کو سپورٹ کرنے کہ بغیر کچھ نہیں کیا ہے۔











