جدہ ؛ پاکستانی تیراک یحیی اشفاق  نے  زیرآب پاکستان او سعودی  پرچم لہرائے، جشن  آزادی  کیک کاٹا

120

جدہ ،15 اگست (اے پی پی ):دنیا بھر میں پاکستانی جہاں کہیں بھی موجود ہیں وہ کورونا کی وبا میں بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنے انداز میں جشن آزادی منا رہے ہیں،جدہ میں موجود پاکستانی ڈائیور یحیی اشفاق نے منفرد انداز میں یوم آزادی منایا ہے۔

پاکستانی تیراک یحیی اشفاق  نے  جدہ میں بحیرہ احمر کے ساحل کے قریب تین پاکستانی نوجوانوں عمرجان،حسن بخش اور فائز، دو سعودیوں اور ایک شامی  نوجوان کے ہمراہ زیرآب پاکستان و سعودی عرب کے پرچم لہرائے   اور جشن آزادی  کیک کاٹا اور  پاکستان کے ساتھ اپنی دلی وابستگی کا اظہار کیا۔ پاکستانی اور سعودی نوجوانوں کے ساتھ سات برس کے چھوٹے بچے باسل نے بھی ڈائیو کرکے وہاں موجود لوگوں کو حیران کردیا ۔

اس موقع پر پاکستانی تیراک یحیی اشفاق   نے کہا کہ اپنےدوستوں کے ہمراہ ہر سال پاکستان کا یوم آزادی اس منفرد انداز کے ساتھ منا رہا ہوں اور کورونا کی وبا میں بھی یہ روایت برقرار رکھی ہے۔ اس کا ایک  مقصد کورونا وائرس سےآگاہی بھی تھا ۔ویڈیو میں نغمہ جدہ قونصلیٹ میں پریس قونصلر سید حمزہ گیلانی نے تحریر کیا ہے۔