جشن آذادی کے حوالے سے مختلف سیاسی سماجی تجارتی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں 

82

سکھر،14اگست(اے پی پی): پاکستان کے 74ویں یوم آذادی کے حوالے سے مختلف سیاسی سماجی تجارتی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں اور موٹر سائیکل ریلی نکالی گئیں، جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پاکستان تحریک انصاف سکھر کی جانب سے جشن آذادی ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت ضلعی صدر منور خان چوہان کر رہے تھے، انفارمیشن سیکریٹری سکھر سٹی اللہ ورایو سومرو کے مطابق ریلی میں سٹی سکھر اور تعلقہ نیو سکھر سٹی روہڑی کے عہدیداران نے ورکرز کے ساتھ شرکت کی۔

آل سندھی پٹھان یوتھ ونگ کی جانب آغا سعد اللہ پٹھان ،ڈاکٹر ارشاد پٹھان ، آغا دانش خان ،آغا تابش خان و دیگر کی قیادت میں بمقام پاکولا چوک سکھرتاپریس کلب ، شیعہ رابطہ کونسل سکھر کی جانب سے ضلعی صدر علامہ علی بخش سجادی و دیگر کی قیادت میں قاسم پارک سکھر تا پریس کلب ،جناح ویلفیر ایسوسی ایشن سکھر کی جانب سے چیئر مین ایسوسی ایشن صلاح الدین شیخ و دیگر کی قیادت میں کپڑا مارکیٹ میانی روڈ تا جناح چوک سکھر تک ، سول سوسائٹی کیجانب سے امام دین ممدانی ودیگر کی قیادت میں مائیکرو کالونی چوک تا پریس کلب سکھر تک ،سکھر تک اسمال ٹریڈرز اور َڈویلپمنٹ الائنس سکھر کی جانب سے صدرحاجی جاوید میمن و دیگر کی قیادت میں صرافہ بازار تا پریس کلب تک، ہیومن رائٹس پروٹیکشن کی جانب سے ایڈوکیٹ الہی بخش میتلو ودیگر کی قیادت میں بیڑی چوک روہڑی تا پریس کلب سکھر تک ، این پی سی آئی ایچ کی جانب سے غلام محمد سندرانی و دیگر کی قیادت میں سبزی منڈی سکھر سے پریس کلب تک یوم پاکستان جشن آزادی ریلی نکالی گئی ۔

علاوہ ازیں صالح پٹ میں سنی ایکشن کمیٹی کی جانب مولانا معشوق ملاح مفتی فیاض مولانا محمد زمان ربانی و دیگر کی قیادت میں صالح پٹ گیٹ تا صالح پٹ پارک تک ،کامن ویلفیر ینگ اتحاد کی جانب سے نعیم خان بلوچ و دیگر کی زیر قیادت شر چوک سکھر تا پریس کلب سکھر اورسکھر سنی ایکشن کمیٹی سکھر کی جانب مولانا محمد زمان ربانی و دیگر کی قیادت میں ربانی مسجد نزد ایوب گیٹ سکھر تا پریس کلب یوم پاکستان جشن آزاد ی موٹرسائیکل ریلیاں نکالی گئیں۔