جیکب آباد،اسکائوٹس اور والینٹیئر ٹریننگ۔جلوس و مجالس کی سیکیورٹی میں اضافہ کرنے کے لئیے اسکائوٹس اور رضاکاروں کو سیکیورٹی ٹریننگ دی گئی

134

جیکب آباد، 24آگسٹ(اے پی پی): جیکب آباد،اسکائوٹس اور والینٹیئر ٹریننگ۔جلوس و مجالس کی سیکیورٹی میں اضافہ کرنے کے لئیے اسکائوٹس اور رضاکاروں کو سیکیورٹی ٹریننگ دی گئی۔پولیس ہیڈ کواٹر میں منعقد اسکائوٹس اور رضاکار ٹریننگ پروگرام ڈپٹی کمشنر غنضفر علی قادری،ایس ایس پی محمد طارق نواز، ایس ایس پی اسپیشل برانچ منصور احمد مغل کی سربراہی میں منعقد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محرام الحرام میں کیے جانے والے پولیس انتظامات اور ہنگامی صورت الحال سے نمٹنے کی عملی طور پر احتیاطی تدابیر کے بارے میں پروگرام منعقد کیا گیا،پروگرام میں اہل تشیح کے سربراہان اور مجلس و جلوس کے منتظمینوں،اسکائوٹس اور والینٹیئرز کی بڑی تعداد سمیت پولیس کے افسران شریک تھے، اسپیشل برانچ کی ٹیم نے اسکائوٹس اور والینٹیئرز کو مشکوک شخص کی شناخت اور اس کو فوری پکڑنے کی تدابیر کا عملی مظاہرا کر کے دکایا گیا،تقریب سے ڈپٹی کمشنر،ایس ایس پی اور اہل تشیع کے علماء نے خطاب کیا۔