جیکب آباد، 26اگست (اے پی پی): ضلع بھر میں تیز بارشوں کا سلسلہ 24گھنٹوں سے جاری ہے۔جس کی وجہ سے جیکب آباد میں گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے،جس کے باعث لطف اندوز ہونے لگی ہے، جبکہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں سے پانی کے نالوں میں صفائی کا نظام بھی تیزی سے شروع کردیا گیا ہے۔