دیپالپور،24 اگست (اے پی پی ): تھانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ، ملزم حسن رضا کے قبضہ سے 2260 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ گرفتار خاتون ملزمہ روبینہ بی بی کے قبضہ سے 330 گرام چرس برآمد ہوئی ۔
دونوں ملزمان کیخلاف پولیس نے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر دئیے ہیں ۔