سکھر؛ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مختلف  ریلیوں    کا انعقاد

109

سکھر،05اگست(اے پی پی ):ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے اور شہر کی مختلف سیاسی سماجی، مذہبی، تاجر، مزدور تنظیموں، سول سوسائٹی، اسکاؤٹس گروپ، مختلف محکموں کے ملازمین کی جانب سے ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا جارہا ہے اور شہر کی فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج رہی ہے ۔ریلی کے شرکاءنے کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کا استحصال نامنظور، کشمیر کی قانونی حیثیت بحال کرو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

جبکہ دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار سکھر میں ایڈوکیٹ صوفیزادہ ظہیر محمد بابر کی سربراہی میں ´´یوم استحصال“ منایا گیا جس میں سکھر بار کی معزز ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند  کئے گئے ۔

اے پی پی /سکھر/حامد