سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور کا سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اندرون شہر کا دورہ۔ 

109

پشاور، 26اگست(اے پی پی): سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور نے کہا ہے کہ بارش اور سخت موسمی حالات میں بھی بہترین ڈیوٹی کرنے والے جوان پولیس فورس کا اثاثہ ہیں، پولیس افسران جوانوں کی ہر ضرورت کا خیال رکھیں۔

سی سی پی او پشاور جناب محمد علی خان نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج ساتویں محرم کی شب کو اندرون شہر کا دورہ کیا جس کا مقصد محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے سکیورٹی انتظامات کا ازسر نو جائزہ لینا تھا۔

سی سی پی او نے ماتمی جلوسوں کے گرزگاہوں کیساتھ ساتھ امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا، دوسری جانب  ڈی ایس پی عتیق شاہ نے سی سی پی او کو روٹس ،امام بارگاہوں ،مساجد اور تمام سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ دورے کے دوران سی سی پی او محمد علی گنڈا پور  مختلف مکاتب فکر کے رہنماوں سے ملکر سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کیساتھ مل کر محرم الحرام کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانیکی کوشش کریگی اور اس مقصد کیلئے پولیس تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ دورے کے موقع پر ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل ،ڈی ایس پی عتیق شاہ ، ڈی ایس پی گوہر خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔