شجاع آباد :ریسکیو 1122 کی جانب سے ٹائیگر فورس کی فرسٹ ایڈ  ٹریننگ  کا انعقاد

109

شجاع آباد ، 27 اگست (اے پی پی ): ریسکیو 1122 کی جانب سے ٹائیگر فورس کو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ کروائی گئی،ٹریننگ میں حادثات سے نمٹنے کیلئے طریقے بتائے گئےٹائیگر فورس کے نوجوان کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر  ریسکیو انچارج آفتاب ملک نے کہا کہ ہمارے ملک دہشت گردی سے اتنی اموات نہیں ہوتی جتنی حادثات سے ہوتی ہیں۔حادثات کی صورت بہترین حکمت عملی سے زیادہ نقصان سے بچنے کے لیے ٹریننگ ضروری ہے،ہمارے پیارے نبیﷺ کا پیغام ہے جس نے کسی ایک شخص کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔