شہر سے حالیہ بارشوں کے پانی کی نکاسی کیلئے تمام تر کوششیں جاری ہیں: ڈویژنل کمشنر عبدالوحید شیخ

134

میرپورخاص،25 اگست ( اے پی پی):  ڈویژنل کمشنر عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑاجائے گا شہر سے حالیہ بارشوں کے پانی کی نکاسی کیلئے تمام تر کوششیں جاری ہیں۔ یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن کے ہمراہ مین ڈرین میرپورخاص عمرکوٹ بائے پاس، ایس ایل ڈی  پمپنگ اسٹیشن غریب آباد اورشہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ محنت سے کام کررہا ہے روینیو اور پبلک ہیلتھ کا مکمل تعاون حاصل ہے انہوں نے مزید بتایا کہ مین ڈرین کے ذریعے پانی کی نکاسی میں کافی مدد مل رہی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے پانی کی نکاسی کے سلسلے میں کام کرنے والے عملے سے تعاون کیا جائے تاکہ شہر کو نقصان سے بچایا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں رین ایمرجنسی سیل قائم کیا گیا ہے جس کے فون نمبر02339290070اور02339290253ہیں انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بارش کے پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا دورے کے دوران چیف میونسپل آفیسر راجکمار نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے پانی کی نکاسی کے سلسلے میں ہرممکن کوششیں جاری ہیں بجلی نہ ہونے کی صورت میں جنریٹر اور ڈیزل پمپ کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں نصب ڈی واٹرنگ پمپ اور پمپنگ اسٹیشن کے ذریعے 24گھنٹے بارش کا پانی نکالا جارہا ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیو، پبلک ہیلتھ کے انجینئر صدام مری اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔