صحت کے رہنما اصولوں اور محرم کے ضابطہ اخلاق کی پیروی نہ کی گئی توکوویڈ مثبت کیسیز میں اضافے کا خطرہ ہے،این سی او سی

119

اسلام آباد ، 10 اگست (اے پی پی): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے خبردار کیا ہے کہ صحت کے رہنما اصولوں اور محرم کے ضابطہ اخلاق کی پیروی نہ کی گئی توکوویڈ مثبت کیسیز میں ممکنہ اضافے کا خطرہ ہے۔

اسد عمر نے کرونا  وائرس  سے  متعلق  یومیہ صورتحال کے بارے میں پیر کوصبح کے اجلاس کی صدارت کی۔ فورم نے آئندہ محرم اور صحت عامہ اور حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات پر طویل غور کیا۔ وزیر مذہبی وزیر نے فورم کو بتایا کہ محرم کے جلوس کے دوران جامع پروٹوکول اور صحت کے رہنما خطوط وضع کرنے کے لئے علمائے کرام سے مدد لی جارہی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ چونکہ ہم نے مختلف شعبوں خصوصا سیاحت کو کھول دیا ہے ، لہذا مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کے کورونا کے مشتبہ کیسیزکا سراغ لگانے اور ان کی جانچ کرنے کی ضرورت ہے اور یہی عوام کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔ ان سرگرمیوں کے دوران جو لوگوں سے رابطہ کریں گے ان کے ٹیسٹ بھی ضروری ہیں۔. اجلاس میں صوبوں نے مختلف شعبوں کے آغاز کے بعد چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے این سی او سی کو اقدامات سے آگاہ کیا۔

اے پی  پی /ڈیسک/حامد