ٹوبہ ٹیک سنگھ،23 اگست(اے پی پی): صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے عاشورہ محرم پر بہترین انتظامات کے حوالے سے میونسپل کمیٹی دفتر میں ضلعی انتظامیہ کے افسران سے انتظامات بارے ملاقات کی۔ جس دوران ڈپٹی کمشنر نے محرمی جلوسوں کے گزرگاہوں پر سڑکوں کی مرمت، کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد سمیت دیگر تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی اور جلوسوں ، مجالس کی سیکورٹی کیلئے انتظامات بارے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر نے میونسپل کمیٹی اور ڈی سی دفتر میں قائم کنٹرول رومز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار صوبہ میں عاشورہ محرم کے حوالہ سے انتظامات کوخود مانیٹر کررہے ہیں، تمام مکاتب فکر کے تعاون سے امن و امان کی فضا یقینی بنائی جائیگی۔