عارفوالا پولیس   کی   کارروائی، قتل ، اقدام قتل کے  مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار  

144

عارفوالا،23 اگست(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ڈی ایس پی فیاض احمد کی زیرنگرانی   ایس ایچ او تھانہ رنگشاہ تنویر سرور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر تے ہوئے قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں مطلوب  اشتہاری ملزم عبدالناجد کو گرفتار کر لیا  ،عبدالناجد  تحصیل عارفوالا کا رہائشی ہے جو قتل کے 3  اور اقدام قتل کے 2 مقدمات میں تھانہ صدر عارفوالا کو عرصہ 08سال سے مطلوب تھا جبکہ  قاتل اشتہاری عبدالناجد  تھانہ صدر عارفوالا میں قتل، اقدام قتل، ناجائز اسلحہ، منشیات فروشی اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتیں کر چکا ہے ،اس کے خلاف تھانہ صدر عارفوالا میں 8 مقدمات درج ہوئے تھے۔