عارف والا میں پولیو ویکسین مہم  تیسرے   روز بھی  جاری

111

 

 

عارف والا،17 اگست(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر اقبال کی زیرنگرانی پولیو  مہم   تیسرے روز بھی جاری  ہے ۔ مہم   کے  دوران ساڑھے تین لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے  739 پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، جن میں 654 موبائل ٹیمیں جبکہ 85 فکسڈ ٹیمیں مختلف ہیلتھ مراکز پر پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے سرکاری  ہسپتال میں بچوں  کو  پولیو کے  قطرے  پلائے اور  کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ملک بھر میں پولیو کے آخری کیس تک یہ جنگ جاری رہے گی۔