عوام   ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں؛وزیراعلی خیبرپختونخوا کا یوم آزادی کے موقع پر خصوصی پیغام

133

 

پشاور، 14اگست(اے پی پی): وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے پوری قوم کو پاکستان کی 74یوم آزادی   کی   مبارکباد  دیتے  ہوئے   اپنے   خصوصی پیغام  میں    کہا کہ اس یوم آزادی کے موقع پر قوم کو یہ درخواست کرتا ہوں کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور ملک میں امن و سلامتی قائم رکھنے کے ضامن بنیں۔

انہوں نے کہا کہ جسطرح ہم نے ملک اور خصوصی طور پر اپنے صوبے میں امن کاقیام ممکن بنایا اسی طرح آج یہ عزم کرتے ہیں کہ اس سال دنیا میں خیبرپختونخوا کو سیاحت کا مرکز بنانے کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں  گے۔ اس مقصد کیلئے صوبائی اور وفاقی سطح پر اقدامات بھی جاری ہیں۔